لینڈ آفیسر کو خاتون کے ساتھ بدتمیزی مہنگی پڑ گئی ، ’سزا‘ مل گئی

لینڈ آفیسر کو خاتون کے ساتھ بدتمیزی مہنگی پڑ گئی ، ’سزا‘ مل گئی
لینڈ آفیسر کو خاتون کے ساتھ بدتمیزی مہنگی پڑ گئی ، ’سزا‘ مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہاڑی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )پنجاب کے ضلع وہاڑی کی تحصیل بورے والا میں لینڈ آفیسرز کو خاتون سائل سے بدتمیزی مہنگی پڑ گئی، حکومت پنجاب نے دونوں افسران کو معطل کرتے ہوئے کارروائی کا حکم دے دیاہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ دو شخص ڈیسک پر موجود ہیں اور گفتگو کررہے ہیں تاہم اتنی دیر میں ایک خاتون اپنی گزارش کی فائل تھامے آتی ہے جسے لینڈ افسر پکڑ کر زمین پر دے مارتا ہے تاہم خاتون اپنی فائل اٹھاتی ہے اور وہاں سے چلی جاتی ہے ۔
یہ واقعہ وہاڑی کی تحصیل بورے والا کے لینڈریکارڈ آفس میں 28 ستمبر کو پیش آیا ، ڈپٹی کمشنر وہاڑی نے مظہر اقبال کے علاوہ اس وقت وہاں موجود سسٹم انچار غلام مرتضیٰ کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی کا حکم جاری کر دیاہے ۔دوسری جانب حکومت نے دونوں افسران کو معطل کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ افسران سائلین کے ساتھ تمیز سے پیش آئیں۔ا±دھر لینڈ افسر مظہر اقبال نے اس واقعے کو سازش قرار دیتے ہوئے اس کی تردید کی ہے۔