متحدہ عرب امارات میں پاکستان پیپلزپارٹی کی تنظیم نو مکمل کرلی گئی

متحدہ عرب امارات میں پاکستان پیپلزپارٹی کی تنظیم نو مکمل کرلی گئی
متحدہ عرب امارات میں پاکستان پیپلزپارٹی کی تنظیم نو مکمل کرلی گئی

  


دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر متحدہ عرب ابارات میں پی پی پی کی تنظیم مکمل کر لی گئی ہے اور یہ کام 8ماہ کی مدت میں مکمل ہوا ہے۔ پی پی پی متحدہ عرب امارات کے جنرل سیکرٹری ملک خادم شاہین جن کا نوٹیفیکیشن خود چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں پی پی پی کی تنظیم نو کے احکامات جاری ہوئے تھے جبکہ سب سے پہلے یو اے ای میں تنظیم نو مکمل کر کے ریکارڈ قائم کر دیا گیاہے۔ ملک خادم حسین نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کی ریاستوں دبئی، ابوظبی،مشارجہ اور جماں میں پی پی پی کے یونٹ بنائے گئے جبکہ ناردرن ایمریٹس میں راس الخیمہ، الفجیرہ اور ام القیوین میں ایک یونٹ بنایا گیا ہے اس طرح پورے متحدہ عرب امارات میں پی پی پی کے پانچ یونٹ سرگرم عمل ہیں ۔ ملک خادم شاہین نے بتایا کہ عہدیران کے جناﺅ میں خاص احتیاط سے کام لیا گیاہے اور میرٹ کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عہدیران کے جناﺅ کے سلسلہ میں عہدیداران کی تصدیق کے لئے ان کے علاقوںکے ایم پی اے اور ایم این اے حضرات سے رابطہ کیا گیا ہے اُن کی تصدیق پر ہم نے عہدیراران کو یو اے ای کی تنظیموں میں لیا ہے۔ ملک خادم شاہین نے کہا کہ انہوں نے پی پی پی یو اے ای کے صدر سردار جاوید یعقوب کے مشاورت سے مشاورت سے امارات میں تنظیم نو مکمل ہوئی۔ ملک خادم شاہین نے بتایا کہ بہت جلد یو اے ای کے تمام یونٹس کا ایک مشترکہ ہو گا جس میں تمام عہدیراران شرکت کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں پیپلز پارٹی متحدہ اور ایک پلیٹ فارم پر ہے۔ پی پی پی کا ہر جیالا اپنے اعلیٰ عہدیداران اور اعلیٰ قیادت کے احکام کو ماننے کا پابند ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد ہے۔

مزید : عرب دنیا


loading...