پی ٹی آئی حکومت کی مدت پوری ہونے تک پاکستان پر کتنا قرض ہو گا ؟اعدادو شمار سامنے آگئے

پی ٹی آئی حکومت کی مدت پوری ہونے تک پاکستان پر کتنا قرض ہو گا ؟اعدادو شمار ...
پی ٹی آئی حکومت کی مدت پوری ہونے تک پاکستان پر کتنا قرض ہو گا ؟اعدادو شمار سامنے آگئے

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت کی آئینی مدت 2023میں ختم ہو گی اور تب تک پاکستان پر اندرونی اور بیرونی قرض 44ہزار 513ارب روپے ہو جائے گا ۔

نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق 2020 میں پاکستان کا اندرونی قرضہ 22 ہزار 521 ارب روپے ہو جائے گا جب کہ 2021 میں اندرونی قرض کا حجم 24 ہزار 192 ارب روپے ہو جائے گا، 2022 میں اندرونی قرضہ 25 ہزار 310 ارب روپے اور 2023 میں 25 ہزار 917 ارب روپے تک پہنچ جائے گا۔وزارت خزانہ کے مطابق 2019 میں پاکستان پر بیرونی قرضوں کا حجم 10 ہزار 446 ارب روپے ہے جو 2020 میں بڑھ کر 12 ہزار 769 ارب روپے، 2021 میں 14 ہزار 428 ارب روپے، 2022 میں 15 ہزار 963 ارب روپے، 2023میں 17 ہزار 596 ارب روپے ہوجائے گا۔ 2019 میں پاکستان کا اندرونی اور بیرونی قرض 31 ہزار 19 ارب روپے ہے جو ملک کی ک±ل جی ڈی پی کا 80 اعشاریہ 4 فیصد ہے۔

مزید : بزنس


loading...