کراچی پولیس نے نہال ہاشمی اوران کے دوبیٹوں کو گرفتار کرلیا

کراچی پولیس نے نہال ہاشمی اوران کے دوبیٹوں کو گرفتار کرلیا
کراچی پولیس نے نہال ہاشمی اوران کے دوبیٹوں کو گرفتار کرلیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)نہال ہاشمی کے بیٹوں کی جانب سے تھانے میں پولیس اہلکاروں پر تشددکے الزم میں لیگی رہنما نہال ہاشمی اور ان کے دو بیٹوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ 

نجی چینل جی این این کے مطابق تھانہ سعود آباد میں نہال ہاشمی کے بیٹوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھگڑا ہواہے،نہال ہاشمی کے بیٹوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا گیا ،پولیس نے ایس ایچ او کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کر کے نہال ہاشمی اور ان کے دوبیٹوں کو گرفتار کرلیا ہے۔مقدمے میں قتل کی دھمکیاں، کارسرکارمیں مداخلت سمیت دیگر دفعات شامل ، واقعہ میں نہال ہاشمی اور ان کے دوبیٹوں کو نامزد کیاگیا۔

خیال رہے کہ نہال ہاشمی کے اہلخانہ کا کا کسی کے ساتھ جھگڑا تھا ، پولیس اہلکاروں نے بیچ بچاﺅ کرانے کی کوشش کی تو نہال ہاشمی کے بیٹے پولیس سے الجھ پڑے، پولیس اہلکار کی وردی پھاڑ دی، گالم گلوچ اور دھمکیاں دیتے رہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -