ملک کے اصل وارث ہم، مسلط طبقہ امریکہ کے ایجنٹ ہیں: فضل الرحمن 

  ملک کے اصل وارث ہم، مسلط طبقہ امریکہ کے ایجنٹ ہیں: فضل الرحمن 

  

مظفرآباد(آئی ا ین پی)سربراہ جمعیت علماء اسلام پاکستان اورقومی کشمیر کمیٹی کے سابق چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے جمعیت علماء اسلام پاکستان آزادکشمیر میں جمعیت علماء اسلام جموں کشمیر کو ہی اپنی نمائندہ جماعت سمجھتی ہے،مولانا سعید یوسف کی قیادت میں بننے والی جماعت کی سرپرستی کرتے رہیں گے،جمعیت علماء اسلام اکابرین کی جماعت ہے جس کا نصب العین اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام ہے اس کیلئے جدوجہد جاری رہے گی،ملک کے اصل وارث ہم ہیں،مسلط طبقہ امریکہ کے ایجنٹ ہیں،تحریک آزادی کشمیر جاری وساری رہے گی، اگر کشمیریوں کو حق نہ ملا تو آنیو الی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔ کشمیریوں کو استصواب رائے دیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام مظفرآباد ڈویژن کے زیر اہتمام استقبالیہ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اورجمعیت علماء اسلام جموں کشمیر کی مرکزی مجلس عاملہ وشوریٰ سے حلف بھی لیا۔

،آزادکشمیر کی تاریخ میں پہلی بارجے یو آئی پاکستان کے کسی سربراہ نے آزادکشمیر کی جماعت کا حلف لیا۔

فضل الرحمن

مزید :

علاقائی -