نیب دفتر ہنگامہ آرائی کیس،عدالت کالیگی کارکن تنویرکی رہائی کا حکم

  نیب دفتر ہنگامہ آرائی کیس،عدالت کالیگی کارکن تنویرکی رہائی کا حکم

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے مریم نواز کی نیب آفس میں پیشی کے موقع پر ہنگامہ رائی کرنے کے مقدمہ میں ملوث مسلم لیگ (ن) کے کارکن تنویر حسین کی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہاکرنے کاحکم دے دیاہے،عدالت نے ملزم کوایک لاکھ روپے کا ضمانتی مچلکہ عدالت میں جمع کروانے کاحکم بھی دیاہے۔

،انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ملزم تنویر حسین کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی،ملزم کی جانب سے فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے پیش ہوکر کہا کہ اس کے موکل کے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیاہے،عدالت سے استدعاہے کہ اس کی ضمانت منظور کی جائے جبکہ سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزمتنویر حسین کے خلاف تھانہ چوہنگ پولیس نے نیب آفس کے باہر توڑ پھوڑ کرنے پر گرفتار کیا ہے اس کی ضمانت کی درخواست مسترد کی جائے،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کو ضمانت پر رہاکرنے کاحکم دے دیاہے۔

مزید :

علاقائی -