توہین عدالت کی درخواستوں پرمحکمہ مال کو ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کا حکم 

  توہین عدالت کی درخواستوں پرمحکمہ مال کو ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کا ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ مال کے ملازمین کو واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں پرمحکمے کو تمام ملازمین کو واجبات کی ادائیگی کا حکم دے دیا، عدالت نے تمام ملازمین کو واجبات کی ادائیگی کی عملدرآمد رپورٹ بھی عدالت میں جمع کروانے کا حکم دیاہے،عدالت نے ملازمین کو واجبات کی عدم ادائیگی پر متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی کا انتباہ بھی دیا. عدالت نے حکم. دیا کہ عدالتی حکم عدولی پر متعلقہ حکام عدالت کے روبرو پیش ہوں جوحکم عدولی کے نتائج کے ذمہ دار ہوں گے،جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے محکمہ مال  کے ملازمین کی درخواستوں پر سماعت کی،درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ مال کے حکام کو 28 اکتوبر 2019 ء کو واجبات کی ادائیگی کا حکم جاری کیا

 لیکن واضح احکامات کے باوجود واجبات ادا نہیں کئے جا رہے، درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر چیف سیکرٹری پنجاب، چیف سیٹلمنٹ کمشنر سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید :

علاقائی -