کرپشن کیس،ملزم عمران صدیق5روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے 

  کرپشن کیس،ملزم عمران صدیق5روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے سابق سی ٹی او لاہور رائے اعجاز کے مقدمہ میں شریک ملزم عمران صدیق کو5روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیاہے،عدالت نے ملزم کو دوبارہ 7 اکتوبر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے،احتساب عدالت کے جج اسد علی نے  نیب کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی،نیب کی طرف سے پراسکیوٹر حارث شفیق قریشی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اوردلائل دیئے،نیب کے پراسیکیوٹر کا موقف ہے کہ ملزم نے گجرات پولیس کے فنڈز میں مبینہ کرپشن میں ملوث رہاہے،اس سے تفتیش کرنا ہے۔

،عدالت سے استدعاہے
 ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیاجائے،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کو 5روزکے لئے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرنے کاحکم جاری کردیاہے۔

مزید :

علاقائی -