آئی جی پنجاب کا ضمانت پر رہا ہو نیوالے پیشہ ور ملزموں کی نگرانی کا حکم 

  آئی جی پنجاب کا ضمانت پر رہا ہو نیوالے پیشہ ور ملزموں کی نگرانی کا حکم 

  

لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب نے کہاکہ ڈکیتی، چوری اور منشیات جیسے جرائم میں جو ملزمان جلد ضمانتوں پر آجاتے ہیں ڈسٹرکٹ اسیسمنٹ کمیٹیاں انکے کیسز کا بغور جائزہ لے کر ان وجوہات کا تعین کریں جن کی بنا پر ان ملزمان کوجلد ضمانتیں مل جاتی ہیں تاکہ ان خامیوں پر کنٹرول کیا جاسکے جبکہ ساتھ ہی ان کیسز کی پیروی اور ضمانت پر آنے والے ملزمان کی کلوز مانیٹرنگ کو یقینی بنایاجائے تاکہ ملزمان کے دلوں میں خوف باقی رہے اور وہ جرائم سے دور رہنے کو خود کیلئے بہتر سمجھیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ جعلی مچلکوں دینے والے ضمانتیوں کے محاسبے کیلئے کلوز فالو اپ کوبطور خاص توجہ دی جائے اور پیشہ ور ٹاؤٹوں، جعلی رجسٹریوں اور کاغذات پر ضمانتیں دینے والوں کے خلاف سخت کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔

مزید :

علاقائی -