18ہزار858گاڑیوں کے چالان

  18ہزار858گاڑیوں کے چالان

  

لا ہو ر(کر ائم رپو رٹر)دھواں چھوڑنے والی18ہزار858گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کر دئیے گئے جبکہ ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کو،41لاکھ69 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد اوردھواں چھوڑنے والی66 گاڑیاں بھی بندکر دی گئیں۔ 

اس حوالے سے سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ جات لگاتے ہوئے کارروائی کی جارہی ہے، سی ٹی او لاہور کی ایجوکیشن یونٹ کو بس اڈوں پر آگاہی لیکچرز بھی دینے کی ہدایت سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ سرکل افسران متعلقہ یونینز کے ساتھ مل کر آگاہی مہم چلائیں بس اڈوں، ٹیکسی اسٹینڈز سرکاری و نیم سرکاری دفاتر میں ٹریفک آگاہی کا بھی سلسلہ جاری رکھا جائے گا، گاڑیوں سے نکلنے والا مضر صحت دھواں سموگ کا باعث بنے گا احتیاطی تدابیر اپنانے سے سموگ کے خطرات سے بچا جا سکتا ہے، آگاہی دینے سے سموگ کے اثرات کم ہونگے، سموگ سے انسان کو سانس لینے میں دشواری، ناک،گلے کی بیماریوں کا اندیشہ رہتا ہے، ماحولیاتی آلودگی اور فضائی آلودگی سے پاک آب و ہوا صحت مند معاشرے کی ضامن ہے۔

مزید :

علاقائی -