قاتل گرفتار
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور انویسٹی گیشن پولیس گرین ٹاؤن نے شادی کی تقریب میں معمولی تلخ کلامی پر شہری کوفائرنگ کر کے قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شہزادہ سلطان نے قتل کی سنگین واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر انویسٹی گیشن منصور قمر کو ملزم کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا۔
ایس پی صدر انویسٹی گیشن نے انچارج انویسٹی گیشن گرین ٹاؤن مقصود احمد اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی جس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چند روز قبل گرین ٹاؤن میں 22 سالہ شہری شکیل مسیح کو قتل کرنے والے ملزم عامرمسیح کوگرفتارکر لیا ہے۔ ملزم عامرمسیح رفیق پیلس شادی ہال میں اپنے چچا زاد بھائی کی شادی میں شریک تھا کہ دوران تقریب ملزم کی شادی میں شریک شہری شکیل مسیح سے معمولی تلخ کلامی ہو گئی۔ ملزم عامر مسیح نے طیش میں آکرشہری شکیل مسیح پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جو گولی لگنے سے موقع پر ہی جانبحق ہو گیا تھا۔ شکیل مسیح کو قتل کرنے کے بعد ملزم عامرمسیح موقع سے فرا ر ہو گیاتھا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شہزادہ سلطان نے قتل کی سنگین واردات میں ملوث ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔