اراضی ایکوائر کرنے کیخلاف درخواست پرڈی جی ایل ڈی اے سے جواب طلب

 اراضی ایکوائر کرنے کیخلاف درخواست پرڈی جی ایل ڈی اے سے جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد کریم نے امام بارگاہ غم کدہ زینبیہ کی اراضی ایکوائر کرنے کے خلاف دائردرخواست پرڈی جی ایل ڈی اے کو پرانے کیسز میں جواب داخل کروانے کا حکم دے دیا،کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ڈی جی ایل ڈی اے عدالت میں پیش ہوئے  فاضل جج نے پرانے کیسز میں ایل ڈی اے کی جانب سے جواب داخل نہ کروانے پر برہمی کااظہارکرتے ہوئے ڈی جی سے استفسار کیا کہ آپ پرانے کیسز کے جواب جمع نہیں کرواتے؟جس پر ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔

درخواست گزار سیدہ کنیز عباس زیدی کی طرف سے موقف اختیا رکیا گیاہے کہ ایل ڈی اے نے ایل او ایس روڈ کی تعمیر کے لئے امام بارگاہ کی اراضی ایکوائر کرلی ہے اراضی ایکوائر کرنے سے قبل ایل ڈی اے نے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے،عدالت سے استدعاہے کہ خلافِ قانون اراضی ایکوائر کرنے پر کارروائی کا حکم دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -