چیف جسٹس سے ڈسٹرکٹ بار گجرات،جہلم کے وفود کی ملاقاتیں 

چیف جسٹس سے ڈسٹرکٹ بار گجرات،جہلم کے وفود کی ملاقاتیں 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان کے ساتھ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گجرات اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم کے وفود کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اس موقع پر لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر اور رجسٹرار ملک مشتاق احمد اوجلہ بھی موجود تھے  ملاقاتوں میں بنچ اور بار سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، سائلین و وکلاء کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی اور جلد و معیاری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کا اعادہ بھی کیا گیا، بار وفود میں بارایسوسی ایشنز کے صدور اور سیکرٹریز سمیت ممبران ایگزیکٹو کمیٹی بھی موجود تھے۔

مزید :

علاقائی -