قومی ٹی 20کپ: خیبر پختونخوا نے بلوچستان کو 8وکٹوں سے ہرادیا 

قومی ٹی 20کپ: خیبر پختونخوا نے بلوچستان کو 8وکٹوں سے ہرادیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹی 20 کپ میں کھیلے گئے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی ٹیموں کے درمیان میچ خیبرپختونخواہ کی ٹیم نے عمدہ پرفارمنس کی بدولت8 وکٹوں سے اپنے نام کرلیا بلوچستان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 152 رنز بنائے کپتان حارث سہیل 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ  شاہین شاہ آفریدی نے میچ میں تباہ کن باؤلنگ کامظاہر ہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کریں فاتح ٹیم نے مطلوبہ ہدف صرف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا کپتان محمد رضوان57 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ محمد حفیظ نے 45 رنز کی اننگز کھیلی بلوچستان کی جانب سے عاکف او ر عمادنے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی شاہین شاہ کو بہترین باؤلنگ پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔