کھیل کا مقصددنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنا ہے، ندا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی ندا ڈار نے کہا کہ میرے کھیلنے کا مقصد پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کرنا ہے رینکنگ میں ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے کی بہت زیادہ خوشی ہے اور اس میں میری انتھک محنت کے ساتھ ساتھ پرستاروں کی محبت بھی شامل ہے جسے میں کبھی فراموش نہیں کرسکتی انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ویمن کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے
اور جس تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے خوش آئند ہے جلد ہی ویمن کرکٹ ٹیم بھی ایکشن میں نظر آئے گی کھیل سے اتنے عرصہ تک دوری نے اداس کردیا ہے مگر خوشی اس بات کی ہے کہ ایک مرتبہ دوبارہ اب کھیلوں کی سر گرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے اور امید ہے کہ یہ سلسلہ اسی طرح سے اب جاری رہے گاکھیلوں کیساتھ احتیاط ضروری ہے۔
کیونکہ ابھی بھی کورونا مکمل طور پر ختم نہیں ہوا ہے۔