تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کا  پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کا  پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

  

لاہور(سٹی رپورٹر)تحریک لبیک یا رسول اللہؐ اور تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتما م بابری مسجد شہید کرنے والے مجرموں کی رہائی،صحابہ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کی عدم گرفتای اور ڈاکٹر محمداشرف آصف جلالی کی گرفتاری کے خلاف لاہور پریس کلب شملہ پہاڑی کے سامنے پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہ کے قائم مقام امیر علامہ فرمان علی حیدری نے کہا ہم اس ملک میں مقدس ہستیوں کی توہین ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

۔صاحبزادہ مرتضیٰ علی ہاشمی،علامہ محمد فیافض وٹو جلالی،صاحبزادہ حامد مصطفی جلالی نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -