سالانہ عزت رسول کانفرنس کے لئے سخت سیکیورٹی انتظامات

سالانہ عزت رسول کانفرنس کے لئے سخت سیکیورٹی انتظامات

  

لاہور(پ ر) مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان کے زیر اہتمام 3 اکتوبر کو مینارپاکستان پر ہونیوالی نویں سالانہ عالمی عزت رسول وبتول کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس سیکرٹری اطلاعات سیداحسان احمد گیلانی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں مولانا شان علی قادری محمد رمضان عرفانی حکیم سرور حسین زاہد سیکیورٹی انچارج شمشاد عرفانی اور دیگر تنظیمی احباب نے شرکت کی ناظم کانفرنس محمد کامران عرفانی نے شرکاء کو انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی صوبوں سے آنیوالے قافلوں کے استقبالیہ کیمپ،رہائش، میڈیکل کیمپ اور خاص طور پر غیر ملکی وفود کے حوالے سے سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ 150 سے زائد کارکنان سٹیج کی سیکیورٹی پر تعینات کئے جائیں گے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -