ثریا اشفاق ماڈل گرلز ہائی سکول کااعزاز

  ثریا اشفاق ماڈل گرلز ہائی سکول کااعزاز

  

لاہور(پ ر)ثریا اشفاق ماڈل گرلز ہائی سکول اسلام پورہ کی طالبات نے میٹرک کے امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کی، ایڈمنسٹریٹر ملک محمد منیر نے کہا کہ رزلٹ 100فیصد رہا،اور سکول کی آٹھ طالبات نے امتحان میں A+ گریڈ حاصل کیا، میٹرک کی طالبہ ایمن عرفان نے 1073 نمبر لے کر اوّل پوزیشن حاصل کی اور سونے کے تمغہ کی حقدار قرار پائی۔ شارینہ اعزاز نے 1048 نمبر لیکر دوسری اور ایمن ذوالفقار نے 1015نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ کائنات آفتاب نے 990، کلثوم فاطمہ نے 972، حجاب فاطمہ نے 919، درخشاں عظیم نے 912، اور رمیشہ الحق ہاشمی نے 883نمبر حاصل کر کے A+ گریڈ حاصل کیا، اسی طرح اریبہ عبدالرزاق نے 863، اسماء  زبیر نے 849،نور فاطمہ نے 838 اور حبیبہ وسیم نے  792 نمبر حاصل کر میٹرک  امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -