محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے تاریخی کامیابیاں حاصل کیں،یاسر ہمایوں 

محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے تاریخی کامیابیاں حاصل کیں،یاسر ہمایوں 

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے دو سال میں تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ای ٹرانسفر پالیسی کی بدولت کرپشن کا خاتمہ کیا ہے۔دو سال میں 6 نئی یونیورسٹیاں بنائی ہیں۔ یونیورسٹیز،کالجز اور بورڈز کے سربراہان کا تقرر سو فیصد میرٹ پر کیا۔ پنجاب کے تمام 9 بورڈز میں ون ونڈو آپریشن کا اجراء کیا ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن ڈاکٹر مراد راس کے ہمراہ  پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ارم بخاری اور سیکرٹری سکولز سارہ اسلم بھی موجود تھیں۔ صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے دو سال میں تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور آج حکومت کی تعلیم دوست پالیسیوں کی بدولت پنجاب میں معیار تعلیم میں بہتری آئی ہے۔میرٹ پر تعلیمی اداروں کے سربراہان کی تقرری سے یونیورسٹیز کی رینکنگ میں اضافہ ہوا ہے۔

 اور ای ٹرانسفر سسٹم متعارف۔ ہونے سے میرٹ کا بول بالا ہوا ہے،اور کرپشن کا خاتمہ ہوا ہے۔ صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں نے مزید کہا کہ ہم نے دو سال میں 6 نئی یونیورسٹیاں  بنائی ہیں اور پہلے سے موجود یونیورسٹیوں کے معیار کو بہتر بنایا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ سابقہ حکومت کے دور میں بنائی گئی زیادہ تر یونیورسٹیاں  قانون کو مدنظر رکھ کر نہیں بنائی گئیں تھیں جس کی وجہ سے ان میں بہت ساری پیچیدگیاں اور مسائل ہیں جن کو اب حل کر لیا گیا ہے۔راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ نوجوانوں کی رہنمائی کے لئے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ   پنجاب بھر میں رہنمائی مراکز بنا رہا ہے جہاں بچوں کی کیریئر کونسلنگ کی جاے گی اور انہیں ملازمت کے مواقع بارے بتایا جائے گا۔ صوبائی وزیر راجہ یاسر نے بتایا کہ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  نے مستحق طلبا ء  کو 6.373 ملین کے سکالرشپ دیئے ہیں۔یہ42531 سکالرشپ سو فیصد میرٹ پر دیئے گئے۔  دو سال میں 19 وائس چانسلرز 8چیر پرسنز 7سیکرٹریز، چیئرمین  ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور 306 کالج پرنسپلز کا  انتخاب میرٹ پر کیا گیا۔راجہ یاسر نے بتایا کہ رٹہ سسٹم کی حوصلہ شکنی کے لیے گریڈنگ سسٹم متعارف کروا رہے ہیں۔جس سے معیار تعلیم میں بہتری آئے گی۔عوام کی سہولت کے لیے پنجاب کے تمام 9 بورڈز میں ون ونڈو آپریشن کا اجراء  کیا گیا ہے اس سال سے۔120 کالجز میں BS  پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اور  بے روزگاری کے خاتمے کے لئے یے دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام متعارف کروایا ہے یونیورسٹی سپورٹس لیگ کے تیسرے مرحلے کا آغاز جلد کیا جارہا ہے۔تاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -