چائلڈ پروٹیکشن سے متعلقہ کورس کا آغاز خوش آئند ہے،سارہ احمد

  چائلڈ پروٹیکشن سے متعلقہ کورس کا آغاز خوش آئند ہے،سارہ احمد

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)سکول آف سٹریٹیجک سٹڈیز کی جانب سے چائلڈ پروٹیکشن اور بچوں کے استحصال سے بچاؤ کے حوالے سے خصوصی کورس کی لانچنگ تقریب میں چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمدکی بطور مہمان خصوصی شرکت۔ سکول آف سٹریٹیجک سٹڈیز نے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کو اعزازی طور پر ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ مقرر کر دیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ وہ سکول آف سٹریٹیجک سٹڈیز کی جانب سے چائلڈ پروٹیکشن سے متعلقہ خصوصی کورس شروع کرنے پر ان کی کوشش کو سراہتی ہیں۔ یہ کورس بہت فائدہ مند ہے اور ہاؤس وائف اور گھریلو خواتین کیلئے بالکل فری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام لوگ یہ کورس ضرور کریں کیونکہ چائلڈ پروٹیکشن اور بچوں کو تشدد و بداخلاقی سے بچاؤ کیلئے ہم سب نے مل کر کام کرنا ہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -