عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جاتا ہے، ایس ڈی او انجینئر محمد صغیر احمد

  عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جاتا ہے، ایس ڈی او انجینئر محمد صغیر احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(پ ر) ایس ڈی او بند روڈ سب ڈویژن میں تعینات انجینئر محمد صغیر احمد نے کہا کہ محکمانہ فرائض تندہی سے انجام دے رہا ہوں اور عوامی شکایات کا ازالہ اولین ترجیح ہے علاقہ میں بجلی چورو ں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لارہے ہیں جبکہ شکایات کی بلنگ کی شکایات پر بھی فوری طور پر اقدامات کئے جاتے ہیں اس سے قبل نواں کوٹ سب ڈویژن میں خدمات سر انجام دینے والے انجینئر محمد صغیر احمد نے کہا کہ محکمہ میں کرپشن کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

 جبکہ اس حوالے سے علاقہ مکینوں راشد علی غوری، ندیم اکبر اور محمد نبیل نے کہا کہ محمد صغیراحمد عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں ایسے ایماندار ملازمین محکمہ کا قیمتی اثاثہ ہیں۔