اپوزیشن عالمی برادری کے سامنے ملک کامنفی چہرہ ثابت کرناچاہتی ہے
لاہور(سٹی رپورٹر) اپوزیشن ملک میں سیاسی عدم استحکام کا واویلا کرکے عالمی برادری کے سامنے پاکستان کا منفی چہرہ ثابت کرنا چاہتی ہے ان خیالات کا اظہار صدر الخدمت گروپ مین شاہ عالم مارکیٹ کے صدر ملک سلیم نے کیا۔انہوں نے کہاپاکستان کے مخلص اور نڈر حکمران عمران خان کا راستہ روکنے کیلئے مختلف حیلے حربے استعمال کئے جارہے ہیں کہ کسی طرح لوٹ مار کی کمائی اور کرپشن سے اکٹھی کی ہوئی دولت بچائی جاسکے۔