نوجوانوں کو با اختیار کر کے معیشت مضبوط کریں گے،سعدیہ سہیل

نوجوانوں کو با اختیار کر کے معیشت مضبوط کریں گے،سعدیہ سہیل

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں، نوجوانوں کو با اختیار کر کے معیشت کو مضبوط کریں گے۔پنجاب روزگار سکیم نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کی کوشش ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بینکوں کو ہاو ¿سنگ سیکٹر میں بھی قرضے دینے کی جانب لیکر آئیں گے، سکیم کو بہتر سے بہتر بنائیں گے۔پنجاب روز گار سکیم ایک گیم چینجر ثابت ہو گی۔

، ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن مدثر ریاض ملک نے کہا یہ حکومت کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے۔68 ہزار ایس ایم ایز کو قرض دینے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ نئے کیساتھ موجودہ بزنس کیلئے قرضہ دیا جائیگا۔وزیر اعلی عثمان بزدار کے ویڑن کو عملی شکل دی ہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -