جسٹس (ر) ڈاکٹر جاوید اقبال مرحوم کی پانچویں برسی کے موقع پرقرآن خوانی
لاہور (پ ر) تحریک پاکستان کے ممتاز کارکن، دانشور، محقق اور فرزند اقبال چیف جسٹس (ر) ڈاکٹر جاوید اقبال مرحوم کی پانچویں برسی کے موقع پرآج ایوانِ کارکنانِ تحریک پاکستان میں محفل قرآن خوانی ہو گی، آغاز 10بجے صبح ہو گا جبکہ ختم و دعا گیارہ بجے صبح ہو گی اس محفل کا اہتمام نظریہئ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیاہے۔