آل شریف حکومت اور فوج کو لڑانے کی سازشوں میں مصروف ہے،عمرکسانہ

 آل شریف حکومت اور فوج کو لڑانے کی سازشوں میں مصروف ہے،عمرکسانہ

  

 لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنماء عمر کسانہ نے کہاہے کہ آل شریف حکومت اور فوج کو لڑانے کی سازشوں میں مصروف ہے، کرپٹ ٹولے نے ہمیشہ ملک اداروں پر وار کیا ہے،فسادی اور بربادی ٹولہ ملک کی تباہی اور بربادی کاذمہ دار ہے، انہوں نے کہاکہ مریم صفدر کی ملکی اداروں پر تنقید کی مذمت کرتے ہیں، باپ بیٹی کا ملک دشمن ایجنڈا قوم نے مسترد کردیا ہے، شریف خاندان ملک وقوم کے ساتھ مخلص نہیں، شریف خاندان کی کرپشن کی داستانیں پاکستان کے بچے بچے کی زبان پر ہیں۔

، نوازشریف مریم صفدر مودی اور جندال کی زبان بول کر انہیں خوش کررہے ہیں جوکہ قابل مذمت ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -