فیروز سنز کے زیراہتمام امراض قلب کے دن پر آگاہی واک

  فیروز سنز کے زیراہتمام امراض قلب کے دن پر آگاہی واک

  

لاہور(پ،ر) پاکستان میں معیاری ادویات اور طب میں استعمال ہونے والے آلات بنانے والے ادارے فیروز سنز کے زیر اہتمام یو م امراض قلب کے موقع پر آن لائن سیشن منعقد کیے گئے اور ساتھ ہی امراض قلب سے آگاہی کے لیے ملک بھر میں واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔ آگاہی کی اس مہم میں فیروز سنز لیبارٹری کو پاکستان سوسائٹی برائے امراض قلب، کراچی ادارہ برائے امراض قلب، اور نیشنل ادارہ برائے امرض شریانے قلب کا تعان حاصل تھا۔  فیروز سنز کے شعبہ قلب نے بھی آگاہی کے لیے لاہور میں اپنے ہیڈ کواٹر میں واک کا اہتمام کیا جس کی سربراہی پروفیسر عبدالرشید، پروفیسر خالد سمرو، پروفیسر منصور احمد، اور ایسوسیٹ پروفیسر رفعت سلطانہ نے کی۔ کراچی ادارہ برائے امراض قلب کی ڈاکٹرسمیرہ نسیم کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر طرح کی خوراک مناسب مقدار میں کھانی چاہیے۔ نیشنل ادارہ برائے امرض شریان قلب ڈاکٹر صنم خواجہ کا کہنا تھا کہ روزانہ پ45 منٹ کی چہل قدمی سے ہم بلڈ پریشر، امراض قلب، پروسٹیٹ اور سینے کے سرطان سے بچ سکتے ہیں۔   

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -