ٹیکسی گاڑیوں میں سادہ لوح  افراد کو لوٹنے والا گروہ بے نقاب

ٹیکسی گاڑیوں میں سادہ لوح  افراد کو لوٹنے والا گروہ بے نقاب

  

پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ٹیکسی موٹر کار میں سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والے گینگ کا سراغ لگا کر خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کا تعلق شہر کے پوش علاقہ گلبہار سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران شہر کے مختلف شاہراہوں پر سادہ لوح افراد کو ٹارگٹ کرکے لوٹنے کا اعتراف کر لیاہے جن کے قبضے سے رقم برآمد کر نے سمیت مختلف ارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹر کار بھی برآمد کر لی گئی ہے،ملزمان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی محمدا گل ولد گل رحمان سکنہ بڈھ بیر نے تھانہ غربی میں رپورٹ کی تھی کہ پشاور صدر آتے ہوئے ٹیکسی موٹر کار میں خاتون اور شریک دیگر ساتھی ملزمان نے اس کے جیب سے ہزاروں روپے نکال لئے جس پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی کینٹ حسن جہانگیر کی ہدایت پر ڈی ایس پی کینٹ حاجی عنایت خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ غربی دوست محمد ملوث گینگ کا سراغ لگا کر ملزمان مسماۃ(س)زوجہ مراد علی،نوید علی ولد شاہ نواز اور عامر زمان ولد ندیم زمان ساکنان گلبہار کو گرفتار کر لیا، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران شہر کے مختلف شاہراہوں پر سادہ لوح افراد کو ٹارگٹ کرکے لوٹنے کا اعتراف کر لیاہے جن کے قبضے سے رقم برآمد کر نے سمیت مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹر کار بھی برآمد کر لی گئی ہے، ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جار ہی ہے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -