ایل این جی پر علی زیدی کا بیان سفید جھوٹ ہے، مفتاح اسماعیل
کراچی (آئی این پی) مسلم لیگ (ن)کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ایل این جی سے متعلق علی زیدی کا بیان سفید جھوٹ کا پلندہ ہے وفاقی وزیر علی زیدی کے بیان پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سوال یہ ہے کہ بندرگاہوں کا وزیر ایل این جی ٹرمینل کے بارے میں بیان کیوں دے رہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ یہ ذمہ داری تو وزیرِ پٹرولیم کی ہے مجھ پر ذاتی حملے کی وجہ حال ہی میں علی زیدی کے بارے میں میرا بیان بنا ہے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ علی زیدی پورٹ قاسم پر ایل این جی ٹرمینل کی اجازت دینے میں تاخیری حربے اختیار کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے قانونی اور غیر قانونی تلافی کا بھی مطالبہ کیا تھا وزارتِ پٹرولیم کے حکام اور سرمایہ کاروں میں شدید غم و غصہ اور بے چینی پائی جاتی ہے لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ حقیقت تو یہ ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت 2 سال میں ایک ایل این جی ٹرمینل نہیں لگا سکی اس کے نتیجے میں ملک تاریخی گیس بحران کا شکار ہے جو مزید بدتر ہو گا انہوں نے کہا کہ علی زیدی کا دعویٰ کہ ہمارے لگائے گئے ٹرمینلز دنیا میں انتہائی مہنگے ہیں بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہے، علی زیدی نے جھوٹ بولا کہ اینگرو ایل این جی ٹرمینل کے اخراجات 66 سینٹ دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔
مفتاح اسماعیل