گومل یونیورسٹی، حیاتیاتی تنوع کے حوالے سے مشاورتی اجلاس 6اکتوبرکوہوگا 

    گومل یونیورسٹی، حیاتیاتی تنوع کے حوالے سے مشاورتی اجلاس 6اکتوبرکوہوگا 

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ) وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمدکی ہدایت پر گومل یونیورسٹی میں 06اکتوبر2020کووزیرستان کے پہاڑی سلسلے کے حیاتیاتی تنوع کے حوالے سے پہلی قومی مشاورتی اجلاس کا انعقاد کروایا جا رہا ہے۔جس کی فوکل پرسن چیئرپرسن شعبہ بائیولاجیکل سائنسزڈاکٹر عاصمہ سعید کو بنایا گیا ہے۔ اس میٹنگ میں جنوبی وزیرستان میں جتنے بھی نباتات اور حیوانات ہیں ان کے حیاتی تنوع کے بارے میں آگاہی دی جائے گی۔ میٹنگ میں پاکستان کے مایہ ناز سائنسدان اور اعلیٰ تعلیم کے ماہر سابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر، سابق وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پشاور پروفیسر ڈاکٹرخان بہادر مروت، سابق وائس چانسلر اسلامیہ پشاور پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمد، سابق وائس چانسلر کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری، وائس چانسلر شیخ ایاز یونیورسٹی شکارپور پروفیسر ڈاکٹرغلام رضا بھٹی اور یونیورسٹی آف پشاور کے پروفیسر ڈاکٹر امیر خان شرکت کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -