منشور پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنائینگے، ایسانہ کر سکے تو گھر چلے جائینگے: میاں عامر سعید 

منشور پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنائینگے، ایسانہ کر سکے تو گھر چلے جائینگے: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(انٹر ویو میاں اشفاق انجم،تصاویر ایوب بشیر) وقت آگیا ہے کہ ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن (ٹیپ) کو متحد کیا جائے،نارتھ زون میں مداخلت برداشت نہیں کریں گے،بزنس مین پینل اپنے منشور پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنائے گا،اگر ایسا نہ کر سکے تو گھر چلے جائیں گے،ٹیپ اور ہوپ کی مشترکہ کونسل کے قیام کیلئے پر عزم ہیں، نارتھ زون کے الیکشن میں ٹیپ کا ایک روپیہ خرچ نہیں ہوا، پراپیگنڈا بند کیا جائے، تمام اخراجات لاہورکے امیدواروں نے اٹھائے۔ ان خیالات کا اظہار ٹیپ نارتھ زون کے نومنتخب ایگزیکٹو ممبر سربراہ بزنس مین پینل میاں گرو پ کے چیئرمین میاں عامر سعید نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا ہمارے بعض دوست ٹریڈ میں تاثر دے رہے ہیں کہ الیکشن ڈے کا خرچہ کراچی والوں نے برداشت کیا،ایسا ہر گز نہیں،کراچی یا لاہور ٹیپ کا ایک روپیہ خرچ نہیں ہوا، لاہور کے امیدواروں نے مل کر اپنی جیب سے سب کچھ کیا۔ نارتھ زون کے ممبران کا شکر گزار ہوں انہوں نے مجھے سب سے زیادہ ووٹ دئیے۔  36سال ٹریڈ کی خدمت کرنے کے بعد دوستوں کی درخواست پر الیکشن میں آیا تھا،انہوں نے میری امیدوں سے بڑھ کر مجھے پیار دیا۔ نو منتخب ایگزیکٹو ممبران اشفاق مرزا اور طاہر ملک کیخلاف حکم امتناعی لمحہ فکریہ ہے۔ ٹریول ٹریڈ جس طر ح 8ماہ سے زبو حالی کا شکار ہے ملکر جہدو جہد کرنے کی ضرورت ہے، نارتھ زون ایک ہے گروپنگ کا تاثر دینے والے سن لیں کام کریں گے تو ایک ساتھ، جائیں گے تو ایک ساتھ، ٹریڈ کے مفاد،نارتھ زون کے حقوق کیلئے کوئی کمپرومائز نہیں،بااختیار کمیٹیاں بنائیں گے،مرکزی چیئرمین آغا طارق سراج اور زونل چیئر مین ندیم اقبال بلا صلاحیت ہیں مسائل کے حل کا اداراک رکھتے ہیں،امید کرتے ہیں کہ وہ مشاورت سے آگے بڑھیں گے، الیکشن میں جو وعدے کیے وہ پورے کریں گے، نئی ممبر شپ کیلئے مہم چلائیں گے،ڈی ٹی ایس لائنسنس رکھنے والے ممبر بنیں،انہوں نے نارتھ زون کے ممبران سے درخواست کی کہ وہ مثبت تجاویز کے زریعے ہماری رہنمائی کرتے رہیں۔ 
میاں عامر سعید