مدینہ جیسی ریاست بنانے کیلئے اصول بھی ریا ست مدینہ کے اپنانے ہوں گے،عبدالقدیر

 مدینہ جیسی ریاست بنانے کیلئے اصول بھی ریا ست مدینہ کے اپنانے ہوں ...

  

 پشاور(سٹی رپورٹر) تنظیم الاخوان پاکستان نے کہا ہے کہ نور ایمان مخلوق میں رہنے کے وہ اصول دیتا ہے جو ریاست مدینہ میں قائم تھے ہر فرد سے ریاست مدینہ کا اعکس نظر آتا ہے اورہر مومن کے اند ر ریاست مدینہ قائم ہو جاتی ہے کیا ہمارے دعوے اور ہمارا کردار ایک جیسا ہے کیا ہمارا ظاہر و باطن ایک جیسا ہے۔ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان نے گزشتہ روز جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہمارا ہے اس کے ادارے ہمارے ہیں اس کے باسی ہمارے ہیں آج ہمارے لیڈران وطن عزیز کو اپنی ذات تک لے آئے ہیں اپنی انا اور اپنی پسند سے وطن عزیز کے فیصلے کرتے ہیں اگر ہم اس نزاکت کو نہیں سمجھیں گے تو نقصان کسی کی ذات کا نہیں بلکہ وطن عزیز کا ہوگا۔اس کی بنیادوں میں لوگوں کا خون لگا ہے۔وطن عزیزاسلام کے نام پر بنا ہے۔ان شاء اللہ اگر وطن عزیز پر کوئی مشکل وقت آیا تو ایسی مخلوق موجود رہے گی جو پھر سے وطن عزیزکے لیے اپنی جانیں قربان کرے گی۔اللہ نہ کرے کہ اس پر ایسا وقت آئے۔ انہوں نے  کہا کہ مخلوق میں ایسے رہو جیسے اللہ کریم نے پسند فرمایا ہے انسانیت کی معراج اتباع محمد الرسول اللہ ﷺ ہے۔صحیح اور غلط کی پہچان رکھیں تو زندگی خوبصورت گزرتی ہے۔نبی کریم ﷺ کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق نہ چلیں تو خرابی اور فساد پیدا ہوتا ہے،اور ہمارے جس غلط عمل سے معاشرے میں خرابی پیدا ہوئی اس کا بھی جواب دینا ہوگا  اور جہاں ہر عمل معاشرے پر اپنے اثرات چھوڑتا ہے اگر نیک عمل ہو گا تو اثرات بھی اچھے ہوں گے معاشرے میں بہتری آئے گی اگر عمل براہوگا ۔آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا فرمائی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -