صوابی،موضع کھنڈہ میں چوروں نے گھر کا صفایا کردیا 

  صوابی،موضع کھنڈہ میں چوروں نے گھر کا صفایا کردیا 

  

صوابی(بیورورپورٹ) موضع کھنڈہ میں نامعلوم چور گھر میں داخل ہو کر ڈیڑھ لاکھ روپے نقد کے علاوہ لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور موبائل چوری کر کے فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق موضع کھنڈہ میں نامعلوم چور گذشتہ شب ایک گھر میں داخل ہو گئے اور کمرے میں موجود بکس سے مبلغ ڈیڑھ لاکھ روپے نقد کے علاوہ چھ تولے زیورات اور تین عدد موبائل سیٹ چوری کر کے فرار ہو گئے۔ چھوٹا لاہور پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف ایف ائی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -