خدانخواستہ کورونا بڑھا تو صرف سکول نہیں بہت کچھ بند کرنا پڑے گا، سعید غنی

خدانخواستہ کورونا بڑھا تو صرف سکول نہیں بہت کچھ بند کرنا پڑے گا، سعید غنی

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ صوبے میں سکولز بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور خدانخواستہ اگر کیسز بڑھے تو صرف سکول ہی نہیں بہت ساری چیزیں بند کرنا پڑیں گی۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیہ ٹاؤن کیس میں اپیل کے حوالے سے مشاورت کررہے ہیں، کچھ لوگوں کو اس کیس میں سزا نہیں دی گئی۔ ہم تمام سکولوں میں ایس او پیز پر باریک بینی سے صورتحال مانیٹر کررہے ہیں، اگر محسوس ہوا کہ ایس او پیز پر عمل نہیں ہورہا تو سکول بند کرنے پرغور کر سکتے ہیں۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ خدانخواستہ اگر کیسز بڑھے تو صرف سکول نہیں بہت ساری چیزیں بند کرنا پڑیں گی، اس لیے شہریوں سے گزارش ہے کہ اس نہج پر نہیں جانا تو ایس او پیز پر عمل کریں اور احتیاط کریں تاکہ کوروناکا پھیلاؤ روکا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ابھی مائیکرو لاک ڈاؤن لگایا ہے،شہری کوشش کریں کہ اس نہج پر نہ پہنچائیں کہ مکمل لاک ڈاؤن کرنا پڑے۔

سعید غنی 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -