مصنوعی بحران پیدا کر کے قیمتوں میں اضافہ معمول بن چکا، شیری رحمان 

 مصنوعی بحران پیدا کر کے قیمتوں میں اضافہ معمول بن چکا، شیری رحمان 

  

اسلام آباد(آئی این پی) پیپلز پارٹی نے گندم بحران پر کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت کی نااہلی اور ناقص کارکردگی کی وجہ سے ایک کے بعد دوسرا بحران کھڑا ہو رہا ہے شیری رحمان نے کہا کہ ملک میں ایک بار پھر گندم کا بحران آنے والا ہے یہ تبدیلی سرکار اب بحرانی سرکار بن چکی ہے اس وقت ملک میں 30 لاکھ ٹن گندم کی کمی ہے گندم بحران پر کمیشن بننا چاہئے جون کے مہینے میں ہی گندم کی قیمتوں میں اضافہ سوچی سمجھی سازش تھی شیری رحمان نے کہا کہ مصنوعی بحران پیدا کر کے قیمتوں میں اضافہ کرنا معمول بن چکا ہے گندم کی بیرون ملک سپلائی کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے حکومت کا نہ سپلائی پر کنٹرول ہے نہ قیمتوں پر،چینی رپورٹ آنے کے بعد بھی حکومت قیمت میں کمی نہیں کر سکی ملک میں نہ بجلی ہے، نہ گیس، نہ ہی کھانے کے لئے آٹا ہے تباہی سرکار کے دور میں اب عوام کو روٹی بھی میسر نہیں ہوگی تباہی سرکار کی مستقل بدانتظامی کی وجہ سے ملک مسلسل بحرانوں میں گھرا ہوا ہے۔

شیری رحمن 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -