سارہ احمد کی سربراہی میں چائلڈ پروٹیکشن کے کام میں بہتری آئی، پرویزا لٰہی

  سارہ احمد کی سربراہی میں چائلڈ پروٹیکشن کے کام میں بہتری آئی، پرویزا لٰہی

  

لاہور(جنرل رپورٹر) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد نے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ادارے کو درپیش مسائل کے حوالے سے رہنمائی لی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا کام شہبازشریف کے دس سالوں میں رک گیا اور خراب ہو گیا تھا جو سارہ احمد کی سربراہی میں ایک بار پھر شروع ہوا ہے تو بہتری آئی ہے، بیورو میں پڑھنے والے بچوں کو گریجوایٹ تک تعلیم اور فراغت کے بعد ان کیلئے ملازمت کا بھی بندوبست ہونا چاہئے  جب میں وزیراعلیٰ بنا تو ان بچوں کیلئے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا ادارہ بنایا اور 14 ایسے گینگ پکڑے جو بچوں سے زبردستی بھیک منگواتے تھے ہر سال باقاعدگی سے میں اس ادارے میں پروگرام منعقد کرواتا تھا یونیسف نے بھی ہماری اس کاوش کو سراہا ہے چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی کے قائم کیے ہوئے اس ادارے کو شہبازشریف نے بری طرح تباہ کر دیا تھا آج پھر دوبارہ سے میں چودھری پرویزالٰہی کے ہی ویژن کو لے کر آگے چل رہی ہوں بعد ازاں چودھری پرویزالٰہی نے چیئرپرسن سارہ احمد کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی دوسری جانب سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے تحریک انصاف کے ایم این اے شیخ راشد شفیق اور ان کے بھائی شیخ شاکر شفیق نے لال حویلی کے سیاسی اکابرین اور معزز شخصیات کے ہمراہ یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی  ملاقات میں سیاسی صورتحال اور دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پرویز الٰہی 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -