ہم اصحاب رسول ؐکی توہین کسی قیمت پر نہیں ہونے دینگے، ساجد میر

     ہم اصحاب رسول ؐکی توہین کسی قیمت پر نہیں ہونے دینگے، ساجد میر

  

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مرکزی جمعیت اہل حدیث واہل حدیث فورس فیصل آبادکے زیر اہتمام عظمت صحابہ و اہل بیت ؓ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی امیرسینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ ہم اس ریلی میں کسی سے لڑنے نہیں آئے ہم کسی کے خلاف کوئی فتوی دینے نہیں آئے ہم صرف اصحاب رسولؐ اور رسول اللہ کی ناموس کی حفاظت کے لیئے آئے ہیں  ہم اصحاب رسول ؐکی توہین کسی قیمت پر نہیں ہونے دیں گے اگر ملک میں امن وامان چاہتے ہیں تو اصحاب رسول کی توہین بند کرنی ہوگی ورنہ ملک کے امن کی کوئی ضمانت نہیں صحابہ کی توہین کرنے والوں پر سے پابندی اٹھانے والوں کو پہلے حکومتی عہدوں  سے ہٹایا جائے سہولت کاروں کا سزا دی جائے  اصحاب رسول ؐکی توہین کرنے والوں کی زبانیں کاٹی جائیں اصحاب رسول اور اہلبیت کی عزت اس ملک میں محفوظ نہیں تو امن بھی محفوظ نہیں ہوگا مولانا عبدالرشید حجازی نے کہا کہ اصحاب رسول سے محبت ہمارا ایمان ہے  پرنسپل پروفیسر یاسین ظفرنے کہا کہ آج کی ریلی حابہ کے ناموس پربھونکنے والوں اور امن وامان کو خراب کرنے والوں کیخلاف ہے۔پروفیسر نجیب اللہ طارق نے کہا کہ جو شخص صحابہ کا دشمن ہے ہم اس کے دشمن ہیں قاری احمد حسن ساجد نے کہا کہ آج کی ریلی دفاع صحابہ اور ناموس صحابہ کی ریلی ہے اہل حدیث یوتھ فورس پنجاب کے سیکرٹری حافظ محمد قسیم نے کہا کہ صحابہ کو گالیاں دینا،برا بھلا کہنا یہودیوں کا کام ہے  مولانا محمد ناصر مدنی نے کہا کہ اپیل کرتے ہیں کہ پاکستان کے امن سے نہ کھیلا جائے مولانا عبداللہ شیخپوری نے کہا کہ عظمت صحابہ کے دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اس موقع پرقاری حنیف بھٹی، حافظ مسعود عالم، حاجی بشیر احمد انصاف والے،مفتی محمد نصر اللہ عزیز، قاری محمد ارشد،عبد الصمد معاذ،میاں محمد عبد اللہ، پروفیسر امین الرحمن ساجد، عبد المنان نور پوری، پروفیس حافظ سعید احمد چنیوٹی،خالد محمود اعظم آبادی، محمد یاسر بٹ، محمد انور نعیم، حافط عبدالغفار مکی، حافظ ابو بکر پٹوی، حافظ عمر فاروق ارشد، ابوبکر جمیل، حکیم محمد بلال ثاقب، ودیگر ضلعی و سٹی عہدیداران بھی موجود تھے۔ 

ساجد میر

مزید :

پشاورصفحہ آخر -