چارسدہ،منشیات سمگل  کرنے کی کوشش ناکام،2  گرفتار،5 کلو چرس برآمد

  چارسدہ،منشیات سمگل  کرنے کی کوشش ناکام،2  گرفتار،5 کلو چرس برآمد

  

چارسدہ(بیورورپورٹ)ایکسائز پولیس نے منشیات سمگل کرانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گاڑی کی خفیہ خانوں سے پانچ کلوگرام چرس برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔نوجوان نسل کو منشیات کے خطرناک زہر سے بچانے اورموت کے سوداگروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے گا،فضل غفور خان۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز پولیس کے آفیسر شہزاد اکبر خان نے موٹر وے انٹر چینج پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 5کلوگرام چر س برآمد کرکے دو ملزمان محمد عدنان ولد اسحاق خان سکنہ پشاور اور عبدالصبور ولد حیات خان سکنہ اورکزئی کو کو گرفتار کر لیا ہے جن کے خلاف ایکسائز پولیس سٹیشن مردان میں منشیات سمگل کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسشن کے ضلعی آفیسر فضل غفور خان کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات جیسے خطرناک زہر سے بچانے کے لئے موت کے سوداگروں کے خلاف ٹھوس کاروائیوں کاتسلسل مستقبل میں بھی جاری رہے گا جس کو کامیاب بنانے کے عوام ایکسائز پولیس کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -