ڈکٹیٹر کیخلاف وکلاء کی کاؤشیں اظہر من الشمس ہیں، سلطان محمد خان 

ڈکٹیٹر کیخلاف وکلاء کی کاؤشیں اظہر من الشمس ہیں، سلطان محمد خان 

  

پشاور(نیوزرپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور اور انسانی حقوق سلطان محمد خان   نے کہا ہے کہ جمہوریت کی بقا کیلئے ڈکٹیٹر کیخلاف وکلا برادری کی کاوشیں اور قربانیاں ہمیشہ کیلئے پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل تک کا سفر شروع کیا ہے اور گزشتہ دو سالوں میں مختلف درپیش چیلنجز کے باوجود عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام جاری رکھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی چارسدہ کو چیک ڈسٹریبیوشن کے حوالے چار سدہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں اراکین صوبائی اسمبلی ڈیڈک چیئرمین خالد خان مہمند،فضل شکور خان،شکیل خان کے علاوہ وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دریں اثنا وزیر قانون نے بار ایسوسی ایشن کے اعلی عہدیداروں کو  دس ملین روپے کا گرانٹ چیک بھی پیش کیااس موقع پربار ایسوسی ایشن  نے وزیر قانون کا بار کیلئے میگا گرانٹ کی منظوری اور تکمیل تک پہنچانے پر تہہ دل سے انکے کوششوں اور بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں حکومت اور وزارت قانون کے ساتھ تعاون جاری رکھے گے اور بار ایسوسی ایشن کی ترقی کیلئے جدوجھد جاری رکھیں گے۔ وزیر قانون نے احطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے تمام وکلا کی عموما اور ضلع چارسدہ ڈسٹرکٹ بار سمیت تحصیل بار کے وکلا کے لئے نیک نیتی سے کام کر رہا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ سیاسی حریف افواہیں پھیلا رہے تھے کہ یہ گرانٹ صرف اعلانات کی حد تک ہے لیکن آج دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گیا ان کا کہنا تھا کہ عنقریب تحصیل تنگی بار ایسوسی ایشن کو بھی چیک حوالہ کیا جائے گا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -