داسو ڈیم کو بروقت مکمل کیا جائے،کمشنر ہزاہ

داسو ڈیم کو بروقت مکمل کیا جائے،کمشنر ہزاہ

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)کمشنر ہزارہ ڈویژن ریا ض خا ن محسودنے تمام ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ نیک نیتی کے ساتھ داسو ڈیم کو بروقت تکمیل کی طرف لے جانے کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لائیں کیونکہ ڈیمز بنیں گے تو ملک میں خوشحالی آئے گی اور کوہستان کے باسیوں کا مستقبل روشن ہو گا۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے گزشتہ روز داسو ڈیم سائٹ کے دورہ کے موقع پر تعمیراتی کام کے جا ئزہ اوربریفینگ کے موقع پر با ت چیت کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوہستان عارف خان یوسفزئی، ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر خالد خان، ڈپٹی کمشنر کولئی پالس کوہستان شاہجہان،  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہستان عارف جاوید، ایڈوائزر ٹو اتھارٹی کرنل(ر) عبدالغفاراورچائنیز کمپنیوں کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔  جنرل منیجر داسو ڈیم پراجیکٹ کوہستان نے کمشنر ہزارہ کو ڈیم پر جاری تعمیراتی کام کے حوا لے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ بعد ازاں کمشنر نے تمام ٹنلز کا دورہ کیا اور وہاں پر تعمیراتی کام کا جائزہ بھی لیا۔جبکہ کمشنر ہزارہ ڈویژن ایبٹ آباد ریاض خان محسود کو داسو ڈیم پر جاری تعمیراتی کام کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس کوہستان میں واپڈا کے اعلی حکام کی طرف سے بریفنگ دی گئی۔ بعد ازاں کمشنر ہزارہ ڈویژن ریا ض خا ن محسودضلع کوہستان اپر کے تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کے ساتھ ڈپٹی کمشنر آفس کوہستان میں ایک اجلاس کی صدارت کی اور تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پرکمشنر ہزارہ نے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایات جاری کی کہ وہ عوام کے لئے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کو یقینی بنائیں اور حکومت کی اوپن ڈور پالیسی پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -