نوشہرہ میں شہریوں کا سود خوروں،لینڈ قبضہ مافیا کیخلاف دھرنا
نوشہرہ (بیورورپورٹ)نوشہرہ اکوڑہ خٹک میں انڈر پلے، نجی سود خوروں، لینڈ قبضہ مافیا، منشیات فروشوں اور دیگر سماجی بروئیوں کے خلاف امن گرگہ،عمائدین علاقہ اور مقامی شہریوں کے علاوہ نجی سود خوروں، لینڈ قبضہ مافیا اور منشیات فرشوں سے متاثرہ عوام کا دھرنا و احتجاجی واک، مظاہرین کی قیادت امن جرگہ کر مرکزی چیئر مین سید کمال شاہ باچا، سابق ناظم اکوڑہ خٹک پیر ذوالفقار باچا، عابد سلطان اور محمد احمد اللہ صدیقی کر رہے تھے مطاہرین بینر ز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر لینڈ قبضہ ماجیا نجی سود خوروں منشیات فروشوں اور دیگر سماجی برائیوں کے خلاف نعرے درج تھے مطاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ نجی سود خوروں، لینڈ قبضہ ما فیا، انڈر پلے والوں اور منشیات فروشوں نے پوری قوم کی زندگیاں اجیرن کرکے رکھ دی ہے ان تمام سماجی برائیوں والوں کی وجہ سے ہر شہر، محلے اور گلی میں ہنستے بستے گھر اجڑ گئے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کو چائے کہ وہ ان تمام سماجی برائیوں کے خلاف کاروائی کریں تاکہ ہمارا معاشرہ ایک پر امن معاشرہ بن سکے انہوں نے مزید کہا کہ مقامی پولیس سٹیشنز سماج دشمن عناصر کے خلاف سیسہ پالئی ہوئی دیورا کی طرح کھڑی ہوجائیں نہ کہ اس کہ سرپرستی کریں واضح رہے کہ مظاہرین نے دارلعلوم حقانیہ کے سامنے روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رکھا۔