اعجاز احمد شاہ سے تھائی لینڈ کے  سفیر کی ملاقات، باہمی امور  کے معاملات پر تبادلہ خیال 

اعجاز احمد شاہ سے تھائی لینڈ کے  سفیر کی ملاقات، باہمی امور  کے معاملات پر ...

  

اسلام آباد (آن لائن)وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے تھائی لینڈ کے سفیر پورنپپ امپیڈھایا نے وزارت داخلہ میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی امور کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تھائی سفیر نے وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کو کورونا پر قابو پانے پر مبارکباد دی۔ تھائی سفیر کا کہنا تھاپاکستان میں معاشی سرگرمیوں کی بحالی بھی خوش آئند ہے، وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا پاکستان اور تھائی لینڈکے سیاحی اور معاشی تعلقات مضبوط ہیں، تھائی سفیر نے کورو نا کے دوران تھائی طالبعلموں کی ملک واپسی سے متعلق وزارت داخلہ کے تعاون کا خصوصی شکریہ ادا کیا، تھائی سفیر نے کہا پاکستان تھائی طالبعلموں میں انتہائی مقبول ہے۔وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے تھائی لینڈ میں ہونیوالے ترقیاتی کاموں کو سراہا، اور کہا امید کرتے ہیں کہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جائے گا، انہوں نے  کہاکہ جس حد تک ممکن ہوا تھائی حکومت کیساتھ تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان میں کورو ناصورتحال اب کافی حد تک بہتر ہے۔اورآئندہ دنوں میں مزید بہتری کی امید ہے۔ملاقات کا اختتام اس عہد کیساتھ ہوا کہ آنیوالے دنوں میں دو طرفہ امور میں مزید بہتری کی کوشش کی جائے گی۔

اعجاز شاہ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -