پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا نیب کو بھجوائے گئے کیسزپر عدم پیشر فت پر ناراضگی کا اظہار 

  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا نیب کو بھجوائے گئے کیسزپر عدم پیشر فت پر ناراضگی کا ...

  

 اسلام آباد(آئی این پی) پارلیمنٹ کی ذیلی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے نیب کو بھجوائے گئے کیسزپر پیشرفت سست ہونے پرناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین نیب کو تحریری طور پر تشویش سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کنوینرکمیٹی ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ نیب ٹائم فریم پر عمل نہیں کرے گا تو ہم اس سے انکوائری واپس لے لیں گے کمیٹی نے لیز کی تجدید نہ ہونے کے باوجود کمرشل پلاٹس کو منسوخ نہ کرنے کے معاملے پر  چیئرمین سی ڈی اے کو ذمہ داروں کے خلاف تادیبی کارروائی کے لئے 2مہینے کا وقت دیدیا جبکہ جعلی اور فرضی دستاویزات کی بنیادہاؤسنگ سکیم کے  "لے آؤٹ پلان "کی غیر مصدقہ منظوری  کے معاملے پر ذمہ داری کا تعین کرنے کی بھی ہدایت کر دی کمیٹی میں انکشاف ہو اکہ اسلام آباد میں  سٹریٹ لائٹس کیلئے لگائے گئے تین ٹرانسفارمر تاروں اور سٹریٹ لائٹس کے پولز سمیت  چوری ہو گئے کمیٹی نے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر ریاض فتیانہ کی صدارت میں ہوا جس میں سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے سال 2017-18کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا کمیٹی کے سامنے پیش کی گئی آڈٹ رپورٹ کے مطابق سی ڈی اے کی جانب سے لیز کی تجدید نہ ہونے کے باوجود کمرشل پلاٹس کو منسوخ نہیں کیا گیا  آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ لیز33سالوں کے لیئے دی جاتی ہے 524پلاٹس لیز پر دیئے گئے تھے،چیئرمین سی ڈی اے نے کمیٹی کو بتایا کہ 233ملین کی ریکوری ہو گئی ہے اسلام آباد میں جتنی بھی زمین ہے وہ سی ڈی اے کی ہے پہلے اوپن آکشن کا عمل نہیں تھا اب اوپن آکشن ہے نیب حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ہمیں 159کیسز سی ڈی اے کی طرف سے ملے ہیں رکن کمیٹی منزہ حسن نے کہا کہ 2019کی ہدایات  ہیں،سی ڈی اے والے  پورا ریکارڈ نہیں دے سکے یہ کمیٹی کا استحقاق مجروح ہوا ہے چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ پورا ریکارڈ فراہم کر دیا گیا ہے  433کی ریکوری ہو چکی ہے ہم اس کا ریکارڈ بھی نیب کو فراہم کر دیں گے کنوینر کمیٹی نے  استفسار کیا کہ ڈسپلنری ایکشن کے لئے کیا اقدامات اٹھائے ہیں؟ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ انکوائری ابھی مکمل نہیں ہوئی ڈسپلنری ایکشن کے لیئے دو مہینے کا وقت دیں کمیٹی نے دو مہینے کا وقت دے دیاکمیٹی نے ایک اور آڈٹ اعتراض کے جائزے کے دوران نیب کے سپرد کئے گئے کیسز پر  پیشرفت سست ہونے پر تشویش کا اظہار کیا کنوینر کمیٹی نے کہا کہ نیب ٹائم فریم پر عمل نہیں کرے گا تو ہم اس سے انکوائری واپس لے لیں گے  سی ڈی اے  ریکارڈ نیب کو فراہم کرے، کمیٹی کے سامنے پیش کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق جعلی اور فرضی دستاویزات کی بنیادہاؤسنگ سکیم کے  "لے آؤٹ پلان "کی غیر مصدقہ منظوری دی گئی رکن کمیٹی منزہ حسن نے کہا کہ ان ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو بلیک لسٹ کریں کنوینرکمیٹی نے  سی ڈی اے حکام کو ہدایت کی کہ  معاملے پر ذمہ داری کا تعین کریں اسلام آباد میں کوئی بھی ہاؤسنگ سوسائٹی اگر این او سی کے بغیر کام کر رہی ہے تو سی ڈی اے  نے کیاایکشن لیا ہے؟ کمیٹی کو تفصیل  فراہم کریں، آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ سیکٹر ای الیون میں خیابان اقبال روڈ پر  مارکیز (شادی ہال) کاروبار کر رہے ہیں اور وہ سی ڈی اے کا راستہ استعمال کر رہے ہیں،سی ڈی اے کو وہ ریونیو جمع نہیں ہو رہا، چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ہم ایک ہفتے میں  اس جگہ پر باڑ لگا دیں گے، منزہ حسن نے کہا کہ جو مارکیز   لگا رہا  ہے وہ اپنی پارکنگ کی جگہ چھوڑے،آڈٹ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں مختلف جگہوں  پر اسٹریٹ لائٹس کے لئے  413ٹرانسفارمر لگائے گئے جن میں سے تین  ٹرانسفارمر  تاروں اور سٹریٹ لائٹس کے پولز سمیت چوری ہو گئے  متعلقہ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ 21ایف آرز درج کرائی گئی ہیں،کنوینر کمیٹی نے کہا کہ کارکردگی کے لحاظ سے پولیس اور ایف آئی اے آپس میں فرسٹ کزن ہیں،21میں سے 20 کیس پولیس ٹریس نہیں کر سکی۔ 

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -