کسان اتحاد پنجاب کا خصوصی کنونشن آج گوجرہ میں ہو گا

  کسان اتحاد پنجاب کا خصوصی کنونشن آج گوجرہ میں ہو گا

  

گوجرہ (نمائندہ خصوصی) کسان اتحاد پنجاب کے زیر اہتمام عظیم الشان کسان کنونشن آج3اکتوبر بروز ہفتہ 3بجے سہ پہر جھنگ روڈ گوجرہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں منعقد ہو رہا ہے جس میں صوبہ بھر سے زراعت سے متعلق کاشتکار، زمیندار اور کسان ہزاروں کی تعداد میں شریک ہوں گے۔ کسان اتحاد پنجاب کے صدر چودھری عبدالرؤف تتلہ صدارت کریں گے،جبکہ مرکزی چیئرمین رانا طارق اشفاق مہمان خصوصی ہوں گے۔ کسان اتحاد فیصل آباد کے صدر شہباز چیمہ نے ملک بھر کے کسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کنونشن میں شریک ہو کر اسے کامیاب بنائیں۔ اس موقع پر کسانوں کے مسائل اور مطالبات پیش کئے جانے کے ساتھ ساتھ اہم اعلانات بھی کئے جائیں گے۔ میڈیا پرسنز کے لئے گاڑی2بجے دوپہر سٹی ہوٹل امین پور بازار گھنٹہ گھر چوک فیصل آباد سے روانہ ہو گی۔

کسان اتحاد پنجاب

مزید :

پشاورصفحہ آخر -