نواز شریف کو جھوٹے مقدمات میں پھنسایا گیا، کیپٹن (ر) صفدر

   نواز شریف کو جھوٹے مقدمات میں پھنسایا گیا، کیپٹن (ر) صفدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ ایٹمی دھماکہ کرنے والے نواز شریف کو جھوٹے مقدمات میں پھنسایا گیا۔سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے فیصلوں نے پاکستان کو اتنا نقصان پہنچایا جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی اور جسٹس منیر بھی اس سے کم نہیں رہے۔ سب کا جینا مرنا پیسہ پاکستان میں ہونا چاہیے ہم نے عاصم سلیم باجوہ سے رسیدیں مانگی تو ہم کو نوٹسز مل رہے ہیں۔ گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک بنانے والی مادر ملت کو بھی غدار کہا گیا ایک سیاست دان نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی اسکوتختہ دار پر لٹکایا گیا۔ آج پاکستان ان ہاتھوں میں ہے جو پاکستان کو تسلیم ہی نہیں کرتے۔ میاں نواز شریف نے دیکھا کہ ملک کی بنیادیں کھوکھلی کہ جا رہی ہیں تو ایک مرتبہ پھر ملک کو بچانے کا بیڑا اٹھایاکیونکہ جب ریاست کمزور ہو جائے تو دشمن فائدہ اٹھاتے ہیں۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ 16اکتوبر کو گوجرانوالہ سے آزاد پاکستان اور ووٹ کو عزت دو کا آغاز ہوگا۔ فیاض الحسن چوہان کے بیان پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ وزیراطلاعات تیس تو دور کی بات تین کے نام بتا دیں جو فارورڈ بلاک بنانا چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ ش اور ن کی باتوں میں کوئی سچائی نہیں شہباز شریف کے ایمان اور بھائی کی محبت ہے کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا موجودہ حکمرانواں نے اپنی ناقص اور کرپٹ پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا ہے اور عوام  بڑھتی مہنگائی کے بوجھ تلے دب کرایک وقت کے کھانے سے بھی محروم ہو چکے ہیں۔
کیپٹن صفدر