پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سربراہی اجلاس آج ہوگا

  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سربراہی اجلاس آج ہوگا

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا جمعہ کو ہونے والا سربراہی اجلاس ملتوی کر دیا گیا، پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس اب(آج)ہفتہ کو ہوگا۔ اجلاس مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کیا گیا، پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس جمعہ  سہ پہر تین بجے وڈیو لنک کے ذریعے ہونا تھا، تاہم مولانا فضل الرحمان ایک ہفتے سے کشمیر کے دورہ پر ہیں جہاں انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہونے کے باعث وڈیو لنک پر آنا ممکن نہیں تھا۔محمود خان اچکزئی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ بھی کوریج ایریا سے باہر ہونے کے باعث ان سے بھی رابطہ نہیں ہو سکا، اس لئے اب یہ اجلاس ہفتہ کو ہوگا، اجلاس میں میاں نواز شریف بھی لندن سے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔ اجلاس میں پی ڈی ایم کے سربراہ اور دیگر عہدیداروں سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔

 اجلاس

مزید :

صفحہ اول -