جلدی میں بنی ویکسین بھی کورونا کا خاتمہ نہیں کر سکے گی،ماہرین 

    جلدی میں بنی ویکسین بھی کورونا کا خاتمہ نہیں کر سکے گی،ماہرین 

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی وبا کورونا وائرس کی ویکسین کے حوالے سے حال ہی میں ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ کوروناکی ویکسین آنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وبا ختم ہوجائیگی بلکہ ویکسین آنے کے بعد بھی احتیاطی تدابیر اپنانا ضروری ہونگی۔ڈیٹا ایویلیویشن اینڈ لرننگ فار وائرل ایپی ڈیمکس نے کہاہے کہ کورونا کی ویکسین ابتدائی طور پر جزوی مؤثر ثابت ہوسکتی ہے اور ممکن ہے کہ وہ سب کیلئے کام نہ کرے اور صرف قلیل مدتی قوت مدافعت فراہم کرے۔ کورونا کی ویکسین کے حوالے سے اس کی تیاری، تقسیم اور عوامی قبولیت جیسی ممکنہ پریشانیوں کا بھی امکان ہے۔امپیریل کالج لندن کے نیشنل ہارٹ اینڈ لنگس انسٹی ٹیوٹ کی ڈاکٹر فیونا کْلی نے کہا ہے کہ اگرچہ ویکسین کو وبائی مرض کو ختم کرنے کے طور پر دیکھا جاتا ہے لیکن لوگوں کو اس سے متعلق اپنی توقعات پر زیادہ حقیقت پسندانہ ہونے کی ضرورت ہے۔ کامیاب ویکسینز کا سفر بے شمار پریشانیوں سے بھرا ہوتا ہے جس کے بعد وہ جیسا ہم چاہتے ہیں اس ہی طرح مؤثر کام کرنے کے قابل ہوتی ہیں۔

ماہرین 

مزید :

صفحہ اول -