(ن) لیگ نے کوئٹہ میں 11اکتوبر کو جلسے کی تیاریاں شروع کردیں
لاہور(این این آئی)مسلم لیگ(ن) نے پی ڈی ایم کے زیر اہتمام 11اکتوبر کوکوئٹہ میں شیڈول جلسے کی تیاریاں شروع کردیں۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی زیرصدارت ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں کوئٹہ تنظیم کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ اور جمال شاہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز کے جلسے سے خطاب کا فیصلہ پارٹی قائد محمد نوازشریف کرینگے۔
ن) لیگ