حکومت نے پوری تحقیق کرکے نوازشریف کو باہر جانے دیا

    حکومت نے پوری تحقیق کرکے نوازشریف کو باہر جانے دیا

  

جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ دھوکا دینے والا بھی برا ہے اور دھوکا کھانے والا بھی برا ہے پہلے حکومت نے خود تحقیق کرکے خود میاں نواز شریف کو علاج کے لئے باہر جانے دیا اب وزیر اعظم عمران خان کا نواز شریف کے لندن جانے والے ایشو پر واویلا بے وقت کی راگنی ہے اگر اس دھوکے کا کوئی ذمے دار ہے تو وہ خود وزیراعظم عمران خان اور ان کی صوبائی ٹیم ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،ان کا کہنا تھا کہ یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ اس وقت خود حکومت نے بیانات بھی دئیے اور تحقیق کے بعد میاں نواز شریف کو باہر جانے دیا اور اب تواسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی کہہ دیا ہے کہ میاں نواز شریف کے لندن جانے کے زمے داری حکومت پر عائد ہوتی ہے اس لئے اگر کسی سہولت کار کو سزا دینی ہے تو وہ موجودہ حکومت خود کو دے اور عوام کو بلاوجہ کے ایشوز میں الجھانے کی بجائے ریلیف دے

لیاقت بلوچ

مزید :

صفحہ اول -