پیمرا نے موٹروے اجتماعی بداخلاقی کیس کی میڈیا کوریج پر پابندی لگادی

  پیمرا نے موٹروے اجتماعی بداخلاقی کیس کی میڈیا کوریج پر پابندی لگادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے لاہور سیالکوٹ موٹروے اجتماعی بداخلاقیکیس کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کر دی۔چیئرمین پیمرا کی طرف تمام نشریاتی اداروں کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ موٹروے بداخلاقی کیس کی میڈیا کوریج نہیں کی جائے گی۔مراسلے کے مطابق اس معاملے کی کوریج پر پابندی کا فیصلہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے حکم پر کیا گیا ہے۔مراسلے کے مطابق کیس میں ایک ملزم گرفتار جبکہ دوسرا مفرور ہے، اس لیے تمام ٹی وی چینلز بداخلاقی کیس کے متعلق خبریں دینا روک دیں۔

پیمرا 

مزید :

صفحہ اول -