پیمرا کو بلا کر پوچھا جائے نواز شریف کی تقریر دکھانے پر پابندی کیوں لگائی 

  پیمرا کو بلا کر پوچھا جائے نواز شریف کی تقریر دکھانے پر پابندی کیوں لگائی 

  

  اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی تقریر نہ دکھانے پر کمیٹی کے چیئرمین فیصل جاوید خان اور مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید میں بحث ہوئی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کا اجلاس کمیٹی چیئرمین فیصل جاوید خان کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین کمیٹی فیصل جاوید کے ٹوکنے پر جے یو آئی کے سینیٹر عطاء الرحمان نے احتجاج کرتے ہوئے واک آؤٹ کا اعلان کیاجس پر اپوزیشن کے دیگر اراکین بھی نشستوں سے اٹھ گئے۔اس دوران پیپلزپارٹی کے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ اگرعطاء الرحمان واک آؤٹ کریں گے تو میں بھی ان کے ساتھ واک آؤٹ کروں گا۔ ن لیگ کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ فیصل جاوید بطور چیئرمین کمیٹی میں بیٹھیں تو اراکین کو بات کرنے کا موقع دیا کریں۔ موجودہ وزیراعظم بھی مفرور تھے، ان پر کیسز تھے، ان کی تقاریر پرکبھی پابندی نہیں لگی، پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)کو بلاکر پوچھا جائے کہ نوازشریف کی تقریر دکھانے پرکیوں پابندی لگائی گئی؟۔اس پر چیئرمین کمیٹی فیصل جاوید خان نے کہا کہ پیمرا کو کمیٹی میں بلاکرمتن کے تناظرمیں بات ہوگی کہ پابندی کیوں لگائی گئی۔ پرویز رشید نے جواب دیا کہ ماضی میں عمران خان، طاہرالقادری اور دیگر لوگ کیا کچھ کہتے رہے، ان کی تقاریر کو نہیں روکا گیا، اب یہ قدغن نواز شریف کی تقریر پر کیوں؟۔

اپوزیشن احتجاج

مزید :

صفحہ آخر -